ماسکو میں محصور مزید18 تاجر پاکستان پہنچ گئے‘ پاکستانیوں کی تضحیک کرنے پر حکومت روس کے ساتھ سفارتی سطح پرمعاملے کو اٹھائے:ڈی پورٹ ہونے والے تاجروں کا مطالبہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 12:26

ماسکو میں محصور مزید18 تاجر پاکستان پہنچ گئے‘ پاکستانیوں کی تضحیک کرنے ..

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) ماسکو میں محصور رہنے والے مزید18 تاجر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تاجر پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد پہنچے۔ذرائع کے مطابق ماسکوسے ترکی ڈی پورٹ کئے گئے مزید 18پاکستانی تاجر پاکستان پہنچ گئے ہیں، یہ افراد فلائٹ ٹی کے710 کے ذریعے ہفتے کی صبح4 بج کر 25منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی قونصلیٹ کا اہلکار صبح 9 بجے سے پاکستانیوں کے ساتھ تھا، قونصلیٹ کا یہ اہلکار ڈی پو رٹ ہونے والے افراد کی مدد اورروانگی کویقینی بنانے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔روس سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی تاجروں نے ماسکو حکام کے ناروا رویئے پر شدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماسکو ایئر پورٹ حکام نے انہیں گھنٹوں بھوکا پیاسا رکھا ، قیدیوں جیسا سلوک کیا ، ذہنی اذیت پہنچائی ‘ماسکو سے استنبول ڈیپورٹ کئے گئے مزید18 تاجر ترک ائیر لائین کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ،30 تاجر گزشتہ روز استنبول کے راستے جبکہ 81 براستہ دبئی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیپورٹ ہونے والے تاجروں کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ قیدیوں جیسا سلوک کیا گیا ، ذہنی اذیت پہنچانے کیلئے شدید سردی میں اے سی چلا دئیے گئے ،ائیر پورٹ کی صفائی بھی کروائی گئی۔ جبکہ ان کی داڑھیوں کی وجہ سے انہیں ائیرپورٹ پر روک کر ان کیساتھ ایسا تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔ ڈیپورٹ ہونے والے ایک تاجر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانیوں کی تضحیک کرنے پر حکومت اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :