لودھراں ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک ،خود کش جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد برآمد

ہفتہ 26 مارچ 2016 12:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ۔2016ء) لودھراں کے قریب انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردو ں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق لودھراں کے قریب انسداد دہشت گردی فورس نے چھاپہ مارکارروائی کی جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد ہلاک ہو ئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس ،دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :