ورلڈ ٹی ٹونٹی ، سکندر بخت کا اوپنر احمد شہزاد پر کڑا طنز

ہفتہ 26 مارچ 2016 12:22

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، سکندر بخت کا اوپنر احمد شہزاد پر کڑا طنز

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مارچ2016ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں فیل ہونے والے پاکستانی اوپنر احمد شہزاد پر کڑا طنز کرڈالا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی اینکر نے جب 24سالہ اوپننگ بلے باز کے آؤٹ ہونے پر سکندر بخت سے ان کی رائے پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ احمد کے آؤٹ ہونے میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے ، انہوں نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ آج ان کے کپتان کا آخری میچ ہوسکتا ہے اور وہ ان کے لیے کھیلیں گے لیکن کپتان نے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان موخر کردیا جس پر احمد بھی کنفیوژن کا شکار ہو کر آؤٹ ہوگئے ۔