لودھراں انسداددہشتگردی فورس کی کاروائی 4دہشت گرد مارے گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 11:54

لودھراں انسداددہشتگردی فورس کی کاروائی 4دہشت گرد مارے گئے

لودھراں(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) سی ٹی ڈی ملتان نے لودھراں میں کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تین فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ملتان نے لودھراں کے علاقے آدم واہن میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، اس دوران دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

مقابلے میں چار دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ گروپ سے جن کے قبضے سے ملتان کے حساس مقامات اور دفاتر کے نقشے ، ایک خود کش جیکٹ ، دستی بم اور اسلحہ بھی ملا ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :