قومی ویمن اینڈ مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 12 اپریل سے شروع ہوگی

ہفتہ 26 مارچ 2016 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن اینڈ مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 12سے 16 اپریل تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمید ی ہال میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، واپڈا، پولیس، ایئرفورس، نیوی، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔