مصر کی ٹیم پاکستان کے ساتھ دوستانہ سکواش سیریز کھیلنے کیلئے 4 اپریل کو پاکستان آئے گی

ہفتہ 26 مارچ 2016 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء)مصر کی ٹیم پاکستان کے ساتھ دوستانہ سکواش سیریز کھیلنے کیلئے 4 اپریل کو پاکستان آئے گی۔ مصر نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ میچوں کی سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان سیریز 5 سے 8 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سیریز کا مقصد قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے بعد مصر کے ساتھ سیریز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔