محمد حفیظ کی فٹنس کے حوالے سے متضاد خبروں نے اہلیہ کو پریشان کر دیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 11:50

محمد حفیظ کی فٹنس کے حوالے سے متضاد خبروں نے اہلیہ کو پریشان کر دیا

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی بیٹسمین محمد حفیظ کی فٹنس کے حوالے سے متضاد خبروں نے ان کی اہلیہ کو پریشان کر دیا ہے جنہوں نے فون پر ”پروفیسر“سے پوچھا کہ کیا آپ واقعی کسی انجری کا شکار ہیں یا اور بھی کوئی بات ہے؟۔

(جاری ہے)

انہوں نے محمد حفیظ سے کہا کہ پاکستان میں سب یہی کہہ رہے ہیں کہ بھارت کیخلاف نچلے نمبروں پر بھیجے جانے پر آپ نے انجری کا بہانہ بنایا محمد حفیظ کے مطابق انجری کی ایم آر آئی میں بھی تصدیق ہوئی ہے اور وہ اس سے نجات کیلئے مسلسل دوائیں کھا رہے ہیں ورنہ کون اتنا اہم میچ چھوڑتا ہے۔