مایوس کن کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کل وطن واپس پہنچے گی

ہفتہ 26 مارچ 2016 11:50

موہالی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کل اتوار کو وطن واپس پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستانی حکومت نے بھارت کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کر نے کی یقین دہانی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹیم نے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف تھا جو پاکستانی ٹیم نے جیت لیا دوسرا میچ پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ہار گئی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی پاکستانی ٹیم کو 22رنز سے شکست دیدی اور پھر پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بھی ہار گئی مایوس کن کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ٹیم (آج)اتوار کو وطن واپس پہنچے گی ۔

مایوس کار کر دگی پر مستعفی ہونے کے سوال پر شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس نے کہا تھا کہ وہ وطن واپس جاکر فیصلہ کرینگے

متعلقہ عنوان :