میں کو چ ہوتا تو اب تک استعفیٰ دے چکا ہوتا ‘وسیم اکرم کا پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کار کر دگی پر برہمی کا اظہار

ہفتہ 26 مارچ 2016 11:50

میں کو چ ہوتا تو اب تک استعفیٰ دے چکا ہوتا ‘وسیم اکرم کا پاکستانی ٹیم ..

موہالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء)سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کار کر دگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں کوچ ہوتا تو اب تک استعفیٰ دے چکا ہوتا ‘بورڈ نہ مجھ سے کوئی مشاورت کی نہ ہی کوئی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہاکہ اگر وہ پاکستانی ٹیم کے کوچ ہوتے تو اب تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہوتے ، بورڈ نے کرکٹ میں بہتری کے حوالے سے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی اور نہ ہی کوئی پیشکش کی ہے ۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہٹانے سے کچھ نہیں ہوگا،کرکٹ کی بہتری کے لیے پاکستان کاڈومیسٹک سٹرکچر اہل افراد کے ہاتھوں میں دینا ہوگا۔