وقار یونس کاورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کار کر دگی پر سخت برہمی کا اظہار

ہفتہ 26 مارچ 2016 11:49

وقار یونس کاورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کار کر دگی پر سخت ..

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کار کر دگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم تنزلی کے دور سے گزر رہی ہے ‘ہمیں فوراً سنبھالنا ہوگا ‘ اپنی ڈومیسٹک کرکٹ اور اس کے بنیادی ڈھانچے پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہاکہ اگر ہم سوچیں تو ہمیں نظر آئیگا کہ پاکستان نے پچھلے 7،8 سال سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں دیکھی جس سے ہمیں نقصان پہنچا انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ ہمیں نظر آنا شروع ہوگیا ہے ‘پہلے ہمارے پاس میچ ونر بالر جیسے سعید اجمل اور محمد حفیظ تھے انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنے تنزلی کے دور سے گزر ہی ہے، اور ہمیں اسے سنبھالنا ہوگا۔

ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ اور اس کے بنیادی ڈھانچے پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ٹیم میں تنازعات کی خبروں کے بارے میں وقار یونس نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ ان باتوں میں کوئی سچائی ہے بلکہ مجھے بھی حیرت اور افسوس کا سامنا ہے کہ اس قسم کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صاف بات یہ ہے کہ ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے اور جس کی وجہ سے ہمیں ان سب مسائل کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :