آئی سی سی ویمنز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ ‘پاکستانی ویمن ٹیم کل انگلینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگی

ہفتہ 26 مارچ 2016 11:49

آئی سی سی ویمنز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ ‘پاکستانی ویمن ٹیم کل انگلینڈ کیخلاف ..

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کل اتوار کو چنائی میں انگلینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگی شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام سات بجے شروع ہوگا جبکہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں موہالی میں مقابلہ کرینگی پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ کو واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 3 اپریل کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :