بھارتی خفیہ ایجنسی کا افسر ایرانی شہر چاہ بہار کی جیولرز شاپ میں بیٹھ کر کروڑوں ڈالر سے پاکستان میں دہشتگردی کا خفیہ آپریشن چلارہا تھا ‘ وہ پچھلے 6 ماہ میں دو بار "را" کے سربراہ سے ملا ، افغان خفیہ ایجنسی سے بھی رابطے میں تھا :بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسرکے بارے میں مزیدانکشافات سامنے آگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 11:13

بھارتی خفیہ ایجنسی کا افسر ایرانی شہر چاہ بہار کی جیولرز شاپ میں بیٹھ ..

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے بلوچستان میں گرفتار کیئے جانے والے افسر کل بھوشن یادیو کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں‘نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی کا افسر ایرانی شہر چاہ بہار کی جیولرز شاپ میں بیٹھ کر کروڑوں ڈالر سے پاکستان میں دہشتگردی کا خفیہ آپریشن چلارہا تھا اور وہ پچھلے 6 ماہ میں دو بار "را" کے سربراہ سے ملا ، افغان خفیہ ایجنسی سے بھی رابطے میں تھا ، پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت نے امریکہ سمیت 6 بڑی عالمی طاقتوں سے معاملہ اٹھا دیا ، نیٹ ورک کے مزید کئی افراد گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

کل بھوشن یادیو نے ایرانی ساحلی شہر چاہ بہار میں جیولرز شاپ کھولی اور وہاں سے پاکستان میں کروڑوں ڈالر کا خفیہ آپریشن چلایا، "را" افسر نے قرآن پاک کی تعلیم بھی حاصل کی، کل بھوشن یادیو چھ ماہ میں دوبار "را" کے سربراہ راجندر کھنہ سے ملاقات کی ، ملزم کے انکشافات پر نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار کر لئے گئے۔پاکستانی حکومت نے معاملہ امریکہ سمیت چھ ممالک کیساتھ اٹھا دیا ہے ، تمام پاکستانی سفارتخانوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :