کراچی: پی آئی ے کا طیارہ ٹنل سے ٹکرا گیا، پائلٹ طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مارچ 2016 10:59

کراچی: پی آئی ے کا طیارہ ٹنل سے ٹکرا گیا، پائلٹ طبی معائنے کے لیے اسپتال ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء): پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹنل سے ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کے پائلٹ کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 ٹورنٹو سے براستہ اسلام آباد کراچی پہنچی۔

(جاری ہے)

لینڈنگ کے دوران ٹنل سے ٹکرانے پر جہاز کے دروازے بند ہوگئے۔ جس کے باعث مسافر ایک گھنٹے تک طیارے میں پھنسے رہے۔ بعد ازاں ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سےخصوصی انتظامات کرکے جہاز میں سوار دو مسافروں طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ طیارے کے پائلٹ کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے پائلٹ کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔