قومی ٹیم کی کوچنگ کی نہ پیش کش کی گئی نہ اس حوالے سے مشورہ مانگا گیا: وسیم اکرم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مارچ 2016 00:00

قومی ٹیم کی کوچنگ کی نہ پیش کش کی گئی نہ اس حوالے سے مشورہ مانگا گیا: ..
موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کی نہ پیش کش کی گئی نہ اس حوالے سے مشورہ مانگا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو جانے پر پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر وہ ٹیم کے کوچ ہوتے تو اب تک استعفی دے چکے ہوتے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے کھلاڑیوں کو نکالنے سے کچھ نہیں ہو گا۔

پاکستان میں جب تک ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات نااہل لوگوں سے لے کر ٹھیک نہیں کیے جائیں گے تب تک کچھ ٹھیک نہیں ہونے والا۔ وسیم اکرم نے پاکستان کی کوچنگ کے حوالے سے کہا ہے ان کی اس حوالے سے نجم سیٹھی سے ائیرپورٹ پر تھوڑی سی بات چیت ہوئی تھی۔ تاہم انہیں قومی ٹیم کی کوچنگ کی نہ پیش کش کی گئی نہ اس حوالے سے مشورہ مانگا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :