وہ اعزاز جو آفریدی کی ریٹائرمنٹ کا منتظر ہے

جمعہ 25 مارچ 2016 23:13

وہ اعزاز جو آفریدی کی ریٹائرمنٹ کا منتظر ہے

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء )قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی اپنے 20سالہ کیریئر میں یوں تو کئی اعزازت اپنے نام کرچکے ہیں تاہم ایک اعزاز بھی ہے جسے اپنے نام کرنے کے لیے آفریدی کو اب بغیر کوئی میچ کھیلے بغیر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

36سالہ آفریدی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کیخلاف اہم میچ میں آؤٹ ہوئے تو ان کا آخری سکورنگ شاٹ چھکا تھا ، انٹر نیشنل کرکٹ میں رواں سال ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں میں صرف نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم ایسے کرکٹر ہیں جن کا ریٹائرمنٹ سے قبل آخری سکورنگ شاٹ چھکا تھا ۔

اگر آفریدی بغیر کوئی میچ کھیلے بغیر ریٹائر ہوتے ہیں تو وہ اس اعزاز میں میکولم کے ساتھ شریک ہوجائیں گے ۔