مارلون سیموئلز اور ڈیوائن براوو نے ٹی ٹونٹی کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے

جمعہ 25 مارچ 2016 22:57

مارلون سیموئلز اور ڈیوائن براوو نے ٹی ٹونٹی کیریئر کے ہزار رنز مکمل ..

ناگپور ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) ویسٹ انڈین بلے باز مارلون سیموئلز اور ڈیوائن براوو نے ٹی ٹونٹی کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے۔

(جاری ہے)

وہ یہ اعزاز پانے والے بالترتیب دوسرے اور تیسرے ویسٹ انڈین پلیئر بن گئے ہیں، اس سے قبل کرس گیل بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں اور وہ 45 میچز میں 1510 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ سیموئلز اور براوو نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ گزشتہ روز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سپرٹین مرحلے کے گروپ ون میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سیموئلز نے44 اور براوو نے 8 رنز بنا کر کیریئر کے ہزار رنز مکمل کئے۔

متعلقہ عنوان :