لاہور ، حضرت مادھول لال حسین کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کل ہوگا

جمعہ 25 مارچ 2016 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء ) لاہور میں واقع حضرت مادھول لال حسین کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کل (ہفتہ کو )ہوگا ڈی سی ور لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان حضرت مادھولال حسین کے مزار پر چادر پاوشی کرکے عرس کی تقریبات کا آغاز کریں گے اس سلسلے میں ضلعی حکومت لاہور نے مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع سے رائرین کی بڑی تعداد لاہور پہنچنا شروع ہوگئی ہے لاہور پولیس نے عرس کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئیہیں مقامی سطح پر تعطیل کی وجہ سے لاہور کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سمیت ضلعی حکومت کے دفاتر بند رہیں گے جبکہ مقامی حکومت کے اداروں میں پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل ہے تاہم تمام عدالتی اور بنکوں سمیت صوبائی حکومت کے دفاتر کھلیں رہیں گے

متعلقہ عنوان :