ورلڈ ٹی ٹونٹی ، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 25 مارچ 2016 22:34

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ..

ناگپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے گروپ ون میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ ناگپور میں کھیلے جارہے میچ میں پروٹیز ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا اور 3کھلاڑی 20رنز پر پوویلین جابیٹھے ۔ آملا 1،روسوو 0اور ڈوپلیسی 9رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ ڈیویلیئرز بھی آج اپنا جادو نہ جگا سکے اور 10رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

ڈیوڈ ملر بھی ایک رن بناسکے جس کے بعد ڈی کوک نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 50رنز جوڑے ۔ ڈی کوک 47رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے فوری بعد ویسے بھی 28رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ کرس مورس نے 16رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو بیس اوورز میں 122رنز بنانے میں مدد دی ،وہ 16رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے رسل ،گیل اور براوو نے دو ، دو شکار کیے ۔

(جاری ہے)

123رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا او ر کرس گیل کو ربادا نے 4رنز پر پوویلین چلتا کیا ۔

فلیچر بھی 11رنز ہی بناسکے جب کہ ڈووین براوو 8،آندرے رسل 4اور کپتان ڈیرن سیمی بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ گئے ۔ سیمولز نے 44رنز بنا کر کالی آندھی کو فتح کے نزدیک پہنچایا جس کے بعد براتھویٹ نے آخری اوور میں چھکامار کر ویسٹ انڈیز کو کامیابی دلا دی ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 2جبکہ ربادا ، مورس ، فنگیسو اور ویئیسے نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیزگروپ اے سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جہا ں اس کا مقابلہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین شیڈول میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔