شاہد آفریدی کا کشمیریوں کی حمایت میں بیان، بھارتی میڈیا نے طوفان کھڑا کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2016 22:33

شاہد آفریدی کا کشمیریوں کی حمایت میں بیان، بھارتی میڈیا نے طوفان کھڑا ..
موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) شاہد آفریدی کے کشمیریوں کی حمایت میں دیے گئے بیان پر بھارتی میڈیا نے طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں آسٹریلیا کیخلاف میچ کے بعد اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کشمیر سے آئے اپنے پرستاروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کی جانب سے اس اقدام پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے کشمیریوں کیلئے دیے گئے بیان پر شاہد آفریدی کیخلاف خصوصی پروگرام کر کے ان کیخلاف بھرپور زہر اگلا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :