پاکستان کی سلامتی اوردینی مدارس کی بقاء کو کسی خطرے سے دوچار نہیں ہونے دیں گے ‘ حنیف جالندھری

دینی مدارس اور علماء کرام معاشرے کی اصلاح اور قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے‘ اجتماع سے خطاب

جمعہ 25 مارچ 2016 22:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے دینی مدارس کے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، معاشرے کی اصلاح اور قوم کی رہنمائی کا فریضہ دینی مدارس اور علماء کرام سرانجام دیتے رہیں گے ۔جامع مسجد مولانا احمد علی لاہوری شیرانوالہ گیٹ اندرون شہر لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 3اپریل کو لاہور میں منعقد ہونے والی استحکام مدارس وپاکستان کانفرنس پوری قوم کی آواز بن چکی ہے ۔

یہ کانفرنس اتحاد امت، استحکام پاکستان اور دینی مدارس کے خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے کامیابی کا انحصار قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس پاکستانی قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں اور قوم نے جس طرح اس سے قبل ان مدارس کی خدمت اور نصرت کو اپنا دینی فریضہ سمجھا آئندہ بھی قوم ان مدارس کی خدمت کو اپنا دینی اور ملی فریضہ سمجھ کر نبھائے گی ۔

دینی مدارس اورپاکستان کا استحکام لازم وملزوم ہے اور ہم پاکستان کی سلامتی پر کوئی حرف آنے دیں گے نہ دینی مدارس کی بقاء کو کسی خطرے سے دوچار ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 3اپریل کو گلشن اقبال پارک لاہور میں منعقد ہونے والی عالمی استحکام مدارس واستحکام پاکستان کانفرنس پاکستان اور پاکستان میں دینی طبقات کے بہتر مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :