اسلام آباد،سی ڈی اے کا ناجائزتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،سپر مارکیٹ میں ہوٹل سمیت غیر قانونی تعمیرات مسمار

جمعہ 25 مارچ 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا گرینڈ آپریشن،4تجارتی مراکز میں آپریشن کے دوران درجنوں غیرقانونی املاک مسمار،مصروف تجارتی مرکز جناح سپر مارکیٹ میں غیرقانونی ہوٹلز گرادیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے درجنوں غیرقانونی املاک مسمارکردیں،مصروف تجارتی مرکز جناھ سپر مارکیٹ میں غیرقانونی ہوٹلز گرادیئے گئے۔سی ڈی اے نے4تجارتی مراکز میں آپریشن کیا جس میں5دکانیں سیل کردیں،بلیوایریا میں ہوٹل کے اطراف میں قائم تجاوزات گرادیئے۔ سی ڈی اے حکام نے کہا ہے کہ یہ آپریشن مزید جاری رہیں گے جب تک اسلام آباد میں کوئی ایک بھی غیرقانونی تجاوزات باقی نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :