آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی اچھے ہوم ورک کے ساتھ میدان میں اترے گی،ملک میں مہنگائی، بے روز گاری ،تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی کے اصل مجرم حکمران ہیں،نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم ودیگر کا کنو نشن سے خطاب

جمعہ 25 مارچ 2016 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی اچھے ہوم ورک کے ساتھ ُاترے گی اور منظم تنظیم ہی متحرک تحریک کی ضامن ہو سکتی ہے ،ملک میں پائیدار اور دیر پا تبدیلی کے لیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ انھوں نے کہا جماعت اسلامی ایک دینی،اصلاحی اور انقلابی جماعت ہے۔

جماعت کے امیدواران اپنے حلقوں میں متحرک ہوں گے تو کارکن خودبخود فعال ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے اُمیدوارون کے کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی غلبہ دین اور اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے اس تحریک کو پورے معاشرے میں چلتا پھرتا نظر آنا چاہیے، جماعت اسلامی کے امیدواران کواپنے مخالفین پر اخلاقی برتری کایقین ہونا چاہئے،ہمارے اُمیدواروں کی سیاست درحقیقت مخلوق خداکی خدمت ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کار کنان کو ہد ایت کر تے ہو ئے کہا کار کنان اپنے دائرکار میں جماعت کی دعوت اور رابطہ عوام کو تیز کر یں اور ہر کار کن سو ووٹر تیار کر ے ۔ ملک میں مہنگائی بے روز گاری ،تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی کے اصل مجرم وہ حکمران ہیں جو گزشتہ 70سال سے ملکی اقتدار پر قابض ہیں ،انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی محرومیوں اور مجبوریوں کے ذمہ دار حکمران اپنی ذات سے آگے دیکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے ۔

متعلقہ عنوان :