وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کارروائیاں،10ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد،مقدمات درج

جمعہ 25 مارچ 2016 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران10ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس ، ہیر وئن ، شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے ۔ مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہکو رال پولیس نے دوران سر چنگ و کو منگ ملزم نصیر احمد ، 530گر ام ہیر وئن ، ملزم با قر حسین سے 30بور پسٹل معہ ایمو نیشن ، ملزم البر ٹ بشیر سے 83بو تلیں شراب ، ملزم محمد ایاز سے 66گر ام چرس اور ملزم شیخ محمد ابر اہیم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیے۔

جبکہ بغیر اجا زت کھلے عام پٹر ول فروخت کر نے پر دو ملزمان محمد عبا س اور محمد ارشد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم بختیا رحسین سے 350گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم عمر ان سے 45روند پسٹل 9MMکے بر آمد کرلیے۔ تھا نہ نیلو ر پولیس نے قتل کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم عدیل عبا سی کے انکشاف و نشا ند ہی پر آلہ قتل رائفل 12بورڈبل بیر ل بر آمد کرلی۔

ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤے کا ر لا ئیں جا ئیں ۔مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کے خلا ف کا رروائی کو مزید تیز کیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :