ناکام لیگ کی حکومت کو اقتدار میں رہے کا کوئی حق نہیں ‘ یاسمین راشد

جمعہ 25 مارچ 2016 21:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکمران کس منہ سے اقتدار پر قبضہ کیے ہوئے ہیں ؟،ناکام لیگ کی حکومت کو اقتدار میں رہے کا کوئی حق نہیں فوری اقتدار سے الگ ہوجائے ‘جب تک (ن) لیگ کی حکومت رہیگی تباہی اور بر بادی پاکستان کا مقدر ہے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ جب سے اقتدار میں آئے قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں پر عمل کی بجائے قوم سے نئے وعدے کر رہے ہیں جس سے ثابت ہو تا ہے کہ حکمرانوں کے پاس عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی کوئی پا لیسی نہیں اور نااہل حکمران صرف ملک ہی نہیں جمہو ریت اور عوام کیلئے بھی خطر ہ ہے اس لیے نااہل حکمرانوں کوکل نہیں آج ہی اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عمران خان کی قیادت میں وہ لیڈر موجود ہے جو ملک کو مسائل سے نجات دلاکر تر قی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان اس ملک کے ضرور وزیر اعظم بنے گے ۔

متعلقہ عنوان :