پنجاب پولیس کو صحیح معنوں میں کرائم فائٹر فورس بنایا جائے گا ‘ مشتاق احمد سکھیرا

آئی جی پنجاب کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ، مال خا نوں میں موجود ہتھیاروں ، چوری اور برآمد شدہ اشیاء کی انسپکشن کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا

جمعہ 25 مارچ 2016 21:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پنجاب پولیس کو صحیح معنوں میں کرائم فائنٹنگ فور س بنانے، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں ، بنکوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لیے پولیس گارڈز کی بھرتی اور اس سلسلے میں نیا آرڈینینس لانے کی مختلف تجاویز پر غور کرنے کے لیے سنٹر ل پولیس آفس لاہو رمیں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کیپٹن (ر) عثمان خٹک،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، سہیل خان،ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ڈاکٹر عارف مشتاق، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقار، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I-، اظہر حمید کھوکھر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II-، سلمان چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، بی اے ناصر، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، جان محمد، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی احمد اسحاق جہانگیر، ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر،اے آئی جی آپریشنز، احسن یونس، اے آئی جی لاجسٹکس، ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی لیگل کامران عادل ،اے آئی جی ایڈمن محمد زبیر دریشک ، اے آئی جی ڈویلپمنٹ کامران خان، اے آئی جی مانیٹرنگ وقاص الحسن، کے علاوہ دیگر سینیئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کو صحیح معنوں میں کرائم فائٹر فورس بنایا جائے گا تا کہ یہ اپنی اصل ذمہ داریوں پر بھرپور توجہ دے سکے اور موجودہ حالات کے پیش نظراس تجویز پربھی غور کیا گیا کہ جن اداروں ، شخصیات اور مقامات پر سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی ضروری ہو وہاں نئے پولیس گارڈز بھرتی کیے جائیں اس کے علاوہ اجلاس میں ان گارڈز کی بھرتی کے طریقہ کار ، تنخواہوں اور سروس سٹرکچر کے لیے بھی کئی تجاویززیر غور آئیں جس پر آئی جی پنجاب نے افسروں سے کہا کہ یہ تجاویز حکومت کو پیش کی جائیں گی اور حکومت کی حتمی منظور ی کے بعد ان تجاویز پر کام شروع کردیا جائے گا۔

اجلاس میں پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کو Modify کرنے کے بارے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس سرٹیفیکیٹ کو پنجاب بھر میں Identical رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلا س میں آوٹ آف ٹرن ترقیوں کے بارے میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے احکامات پر اس کی روح کے مطابق سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب پولیس کے مال خا نوں میں موجود ہتھیاروں ، چوری اور برآمد شدہ اشیاء کی انسپکشن کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ ان مال خانوں میں موجود ناکارہ ہتھیاروں کوضائع کرنے اور چوری شدہ مال کو Dispose off کرنے کے لیے SOP پر ہر صورت عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن وقاص الحسن کو حکم دیا کہ وہ دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق اس کاروائی کو مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :