ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ بلاتاخیر جتنی جلد ہو سکاحل کردیا جائے گا ، ایم ڈی واٹر بورڈ

جمعہ 25 مارچ 2016 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا ہے کہ ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ بلاتاخیر جتنی جلد ہو سکاحل کردیا جائے گا جس کے ضروری فنڈز جاری کردیئے گئے ، سیوریج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے واٹربورڈ نے پی سی ون صوبائی حکومت کو ارسال کر دی ہے ،سمری کی منظوری کے بعد ٹینڈرز طلب کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے ایک وفد سے ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر خالدخان کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے دوران بات چیت کیا، وفد کے ہمراہ ٹرک اسٹینڈ کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے مقرر کئے گئے فوکل پرسن غضنفر علی بھی موجود تھے اس موقع پر وفد نے ایم ڈی واٹربورڈ مصبا ح الدین فرید کو ٹرک اسٹینڈ پر درپیش پانی و سیوریج کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیاکہ پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث ٹرانسپورٹر اور ان کا عملہ شدید پریشانی کا شکار ہے واٹربورڈ ان مسائل کے حل کیلے فوری اقدامات کرے ، وفد سے باتیں کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ نے مزید کہا کہ واٹربورڈ شہریوں تاجروں اور ٹرانسپورٹر برادری سمیت شہر کے تمام طبقہ ہائے فکر کے مسائل اپنے محدود وسائل کے باوجود حل کررہا ہے تاہم ہماری کوشش ہوتی ہے کہ شہر کے کونے کونے تک پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور سیوریج کی سہولیات بھی ہر جگہ دستیاب ہوں جہاں کہیں بھی فراہمی و نکاسی آب کاسسٹم کو مو جود نہیں ہے وہاں بھی سسٹم لگا نا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کی پی سی ون حکومت سندھ کو منظوری کے لئے روانہ کردی گئی ہے ،ٹرانسپورٹر ،ٹرک مالکان اور ٹرک اسٹینڈ کی ملکی معیشت میں اہمیت کے پیش نظر پانی و سیوریج کے مسائل حل کردے جائیں گے ان مسائل کے مستقل حل کے لئے ٹینڈر جلد طلب کئے جائیں گے تاکہ ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل ممکن ہو ،انہوں نے فوری طور پر 50 لاکھ روپے کے خصوصی فنڈز کی منظوری کا بھی اعلان کیا ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ( ٹیکنیکل سروسز )افتخار احمد خان کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات بھی دیں، انہوں نے مزید کہا کہ ٹرک اسٹینڈ کیلئے سیوریج کا نیا نظام ڈالا جائے گا ،جس کے تحت 8,12,15اور 24انچ قطر کی 27ہزار سے 28ہزار فٹ طویل لائنیں ڈالی جائیں گی ،اس موقع پر وفد کے فوکل پر سن غضنفر علی اور وفد کے ارکان نے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی اور ان کے مسائل توجہ سے سننے پر ایم ڈی واٹربورڈ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :