پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر، آسٹریلیا اور بھارت کا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2016 21:33

پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر، آسٹریلیا اور بھارت کا میچ کوارٹر فائنل کی ..

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں موہالی میں کھیلے جانے والے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے باہر ہو جانے کے بعد سیمی فائنل کیلئے گروپ بی سے کوالی فائی کرنے کیلئے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 2 2 میچز میں فتح حاصل کرکے 4 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں دونوں ٹیموں کے مابین کل ہونے والا میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ کل کے میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر لے گی۔

متعلقہ عنوان :