سیاست صرف عوام کی حقیقی خدمت گرد گھومتی ہے۔چوہدری خوش اختر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 مارچ 2016 21:21

سمبڑیال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2016ء):سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری خوش اختر سبحانی نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کی سیاست صرف عوام کی حقیقی خدمت اور حلقہ میں عوام کے دکھ سکھ میں سانجھ کے گرد گھومتی ہے اور ہمارے بزرگوں سمیت ہماری بھی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں حلقہ کے عوام کی ہمارے لئے دلوں میں سچی محبت ہی ہمارا اقتدار ہے جبکہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارے دروازے بلا تفریق ہر کسی کی خدمت خلق کے حوالے سے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب (ر) سمبڑیال میں کونسلر رانا طارق محمود کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری خوش اختر سبحانی نے مزید کہا کہ عالمی امن کیلئے تمام مذاہب کو ایک ہوکر دہشت گردی ،بھوک افلاس، غربت اور انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنا ہوگا ،دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی اور بد امنی کی جازت نہیں دیتا ،اسلام عالمگیر مذہب ہے جس کی بنیاد ہی انسان کے احترام پر رکھی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے ملک کا امن بحال ہوا ہے ،راحیل شریف کو ملکی وسیع تر مفاد میں ضرب عضب کی تکمیل تک رہنا چاہیے۔