اسلام آباد ٗضلعی انتظامیہ کی کارروائی ٗمردہ مرغیوں کو فروحت کیلئے لے جانیوالی گاڑیاں پکڑی گئیں ٗ دو افراد گرفتار ٗ32مرغیاں تلف

جمعہ 25 مارچ 2016 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے چونگی نمبر 26 پر ایک کارروائی کے دوران مردہ مرغیوں کو فروخت کیلئے لے جانے والی دو گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر 2 افراد کو گرفتار اور 32 مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹ ہیڈ کوارٹر عبدالہادی نے اے ایس پی عمر کے ہمراہ 26 نمبر چونگی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چکن کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے استعمال ہونے والی دو گاڑیوں میں چھپائی 32 مردہ مرغیوں کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا ٗ گاڑی نمبر آر آئی ایس 306 اور آئی ڈی ایس 3343 کو قبضہ میں لیکر گولڑہ پولیس سٹیشن منتقل کرا دیا ہے۔ یہ کارروائی فوڈ انسپکٹر کی شکایت پر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :