اگر 2006 میں کیرئیر کا آغاز کرتا تو 20 سال تک کرکٹ نہ کھیل پاتا: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2016 21:12

اگر 2006 میں کیرئیر کا آغاز کرتا تو 20 سال تک کرکٹ نہ کھیل پاتا: شاہد آفریدی

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر وہ 2006 میں کیرئیر کا آغاز کرتے تو 20 سال تک کرکٹ نہ کھیل پاتے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں قومی ٹی ٹوئنتی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 1996 کی بجائے 2006 میں کیرئیر کا آغاز کرتے تو وہ 20 سال تک کرکٹ نہ کھیل پاتے۔

(جاری ہے)

1996 میں کرکٹ میں اتنا مقابلہ نہیں تھا جتنا 2006 میں تھا۔ گزشتہ 10 برس کے دوران کرکٹ کے کھیل میں بہت تیزی آئی ہے جبکہ توقعات کو پریشر بھی بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں لگتا تھا کہ وہ صرف کچھ ہی عرصہ کھیل پائیں گے۔ تاہم انہیں آج تک یقین نہیں آ سکا کہ وہ کیسے 20 برس تک مسلسل پاکستان کیلئے کرکٹ کھیل پائے۔ یہ ان کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :