آئندہ تین سالوں کے دوران 35 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے،ایس ایم منیر

جمعہ 25 مارچ 2016 20:53

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ آئندہ تین سالوں کے دوران 35 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو یہاں ایک بیان میں ٹی ڈی اے پی کے سی ای او ایس ایم منیر نے کہا کہ تجارتی پالیسی حقائق کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے برآمد کے ہدف کے حصول کیلئے 20 ارب روپے مختص کئے گئے جو خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فنڈز میں سے رواں سال چھ ارب جاری کئے جائیں گے جو جلد از جلد جاری کئے جائیں گے تاکہ بر آمد کنندگان کو سہولت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں اور رواں سال کے آخر تک مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں نمایاں اضافے کے امکانات روشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :