شمالی کوریا میں گرفتار امریکی شہری نے فوجی راز چوری کرنے کی کوشش کا اعتراف کر لیا

جمعہ 25 مارچ 2016 20:51

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء )شمالی کوریا میں گرفتار کورین نژاد امریکی شہری نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خفیہ مشن پر شمالی کوریا میں موجود تھا۔

(جاری ہے)

گرفتارشخص کِم ڈونگ چْل نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے فوجی راز چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کِم ڈونگ چْل نے مزید کہا کہ اس نے امریکی شہریت اختیار کر لی تھی اور اسے گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا کے سامنے چْل نے یہ اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی۔