شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے صدارتی محل سمیت حکومتی دفتروں پر حملوں کی دھمکی

جمعہ 25 مارچ 2016 20:50

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء ) شمالی کوریا کے رہنما کِم یونگ اْن نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے صدارتی محل سمیت حکومتی اداروں کو تباہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کِم یونگ اْن نے جمعہ کو یہ ہدایات طویل فاصلے تک مار کرنے والے توپخانے کی مشقوں کے معائنے کے موقع پر کہی۔ کِم کا کہنا تھا کہ تمام فوجی ہائی الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پیش قدمی کر کے قوم کو دوبارہ یکجا کرنے کے تاریخی مقصد کو پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔رواں برس کے آغاز سے جزیرہ نما کوریا کی ان دونوں منقسم ریاستوں کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ سات مارچ سے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہونے کے بعد سے شمالی کوریا کی طرف سے کئی بار شدید دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :