آج کی شکست گزشتہ 20 سال کی غلطیوں کا نتیجہ ہے: شعیب اختر

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2016 20:46

آج کی شکست گزشتہ 20 سال کی غلطیوں کا نتیجہ ہے: شعیب اختر
موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آج کی شکست گزشتہ 20 سال کی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں موہالی میں کھیلے جانے والے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کافی دکھی اور مایوس ہیں۔ عمران خان 1992 کے ورلڈکپ میں فتح کے بعد ایک لیگیسی چھوڑ کر گئے تھے تاہم ہم نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ گزشتہ 20 سال میں ہم نے جو غلطیاں کیں جو کام کیے آج کی شکست انہی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔