پوپ کی طرف سے پاؤں دھونے کی رسم میں مسلمان بھی شامل

عالمی اسلحہ ساز برسلز حملوں کے ذمہ دار ہیں، پوپ فرانسس

جمعہ 25 مارچ 2016 20:40

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء ) پوپ فرانسس نے بھائی چارے اور خیر سگالی کے غیر معمولی اقدام کے طور پر مسلمان، قدامت پسند مسیحی، ہندو اور دیگر کیتھولک تارکین وطن کے پاؤں کو دھویا اور ان کو چوما اور انہیں ایک ہی خدا کے بندے قرار دیا۔ جمعہ کو پوپ کی طرف سے یہ عمل ایک ایسے وقت سامنے آیا جب برسلز حملوں کے بعد تارکین وطن اور مسلمان مخالف جذبات میں شدت آئی ہے۔

(جاری ہے)

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے روم کے باہر کاستلیوو دی پورتو میں واقع تارکین وطن کے مرکز میں پناہ کے متلاشیوں کے لیے قائم پناہ گاہ میں ایسٹر کے سلسلے میں ایک تقریب میں اس قتل عام کو " جنگ کا اشارہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خون کے پیاسے لوگوں نے کیے۔'مقدس جمعرات' کو ادا کی جانے والی یہ رسم حضرت عیسیٰ کی اس رسم کی یاد میں منائی جاتی ہے جب انہوں نے مصلوب ہونے سے پہلے اپنے 12 حواریوں کے پاؤں دھوئے تھے اور یہ رسم خدمت کی علامت کے طور پر منائی جاتی ہے۔انہوں نے عالمی اسلحہ سازوں کو بھی برسلز حملوں کا ذمہ دارقراردیا ۔

متعلقہ عنوان :