وزیراعلیٰ شہبازشریف اورسکول کے بچوں کے مابین دلچسپ سوال جواب
بچوں کے اردو کیساتھ انگریزی زبان میں جواب، وزیراعلیٰ کا خوشی کا اظہار ، بچوں کو شاباش دی
جمعہ 25 مارچ 2016 20:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور کے نواحی گاؤں کرباٹھ میں گورنمنٹ ہائی سکول کے اچانک دورے کے دوران وہاں امتحان کیلئے آئے بچوں سے سوال بھی پوچھے۔
(جاری ہے)
بچوں نے اردو کے ساتھ انگریزی زبان میں جواب دیئے جس پر وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کیا اور بچوں کو شاباش دی اورمحنت،محنت اورمحنت سے پڑھائی کرنے کی تلقین کی جبکہ اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ بھی محنت کے ساتھ پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی کردارسازی اورتعلیم پربھر پور توجہ دیں۔
بچوں نے وزیراعلیٰ سے آٹوگراف بھی لئے۔وزیراعلیٰ نے سکول کے ایک ایک کلاس روم میں گئے اوروہاں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ نے کلاس رومز کی حالت بہتر بنانے اور صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔وزیراعلیٰ دو گھنٹے سے زائد سکول میں رہے اورسکول کی پوری عمارت کا تفصیل کے ساتھ دور ہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے بچوں کے ساتھ سکول کے اساتذہ کے ساتھ ہاتھ ملائے اورتعلیمی سرگرمیوں کے بارے پوچھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.