حکومتی زرعی ٹیکس کے ظالمانہ نفاذ کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند رکرینگے‘پاکستان کی زراعت کو برباد کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام ہورہا ہے‘ 80 فیصد کسان طبقہ اور مزدور ہے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنماو چیئرمین یوتھ ا فیئز و صدر ایم ایس ایف پاکستان ملک حق نواز سنگلہ کا بیان

جمعہ 25 مارچ 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی راہنماو چیئرمین یوتھ ا فیئز و صدر ایم ایس ایف پاکستان ملک حق نواز سنگلہ نے کہا ہے کہ کسانوں پر زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس کا نفاذ پاکستان اور اس کی زراعت کو برباد کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کا حصہ ہے ۔

کسانوں پر زرعی انکم ٹیکس کسی صورت میں قبول نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کسان پہلے ہی قابل رحم زندگی گذارنے پر محبر ہیں یا مشکل طریقہ سے دو وقت کی روٹی عزت سے کماتے ہیں پاکستان کی غریب عوام جس میں80فیصد کسان طبقہ اور مزدور ہے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں ۔ملک حق نواز سنگلہ نے کہا کہ کھاد بیج ،زرعی ادویات ،مشینری پر جتنے ٹیکس عائد ہیں عملی طور پر تو وہ ملکی کسان اور مزدور ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرمایہ دار کارخانہ دار تمام تر اخراجات بمعہ ٹیکسز اپنے پیداواری اخراجات میں ڈال کر اس کی قیمت خود ہی طے کرتے ہیں ۔جبکہ اشیاء استعمال کرنے والی عوام جن میں بھی80فیصد کسان ہیں ہی کی جیب سے نکالا جاتا ہے ۔مسلم لیگ ق زرعی ٹیکس کے خلاف ہر ممکن آواز اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت کسان کو خوشحال کرنے کا نعرہ لگاتی ہے جبکہ عملی طور پر زرعی ٹیکس لگا کر کسان کو مزید پریشان کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :