ورلڈ ٹی ٹونٹی ،جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 123رنز کا ہدف دیدیا

جمعہ 25 مارچ 2016 20:33

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 123رنز کا ہدف ..

ناگپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے گروپ ون میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 123رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ ناگپور میں کھیلے جارہے میچ میں پروٹیز ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا اور 3کھلاڑی 20رنز پر پوویلین جابیٹھے ۔ آملا 1،روسوو 0اور ڈوپلیسی 9رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈیویلیئرز بھی آج اپنا جادو نہ جگا سکے اور 10رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

ڈیوڈ ملر بھی ایک رن بناسکے جس کے بعد ڈی کوک نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 50رنز جوڑے ۔ ڈی کوک 47رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے فوری بعد ویسے بھی 28رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ کرس مورس نے 16رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو بیس اوورز میں 122رنز بنانے میں مدد دی ،وہ 16رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے رسل ،گیل اور براوو نے دو ، دو شکار کیے ۔