ڈاکٹر حسین محی الدین دو روزہ دورہ پر جنوبی پنجاب روانہ ہو گئے

جمعہ 25 مارچ 2016 20:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین دو روزہ دورہ پر جنوبی پنجاب روانہ ہو گئے ہیں ،وہ اپنے اس دورے کے دوران سید سجاد حسین کاظمی کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے اور مظفر گڑھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے،صدر منہاج القرآن اتوار کے روز ملتان میں بھی تنظیمات کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ،ڈاکٹر زبیر،نائب ناظم اعلیٰ شاکر مزاری، راجہ زاہد ، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عارف رضوی دورہ میں ا نکے ہمراہ ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :