پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر چیف تسنیم نورانی کی زیرصدارت اہم اجلاس

جمعہ 25 مارچ 2016 20:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر چیف تسنیم نورانی کی زیرصدارت اہم میٹنگ پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہوئی، میٹنگ میں صوبائی الیکشن کمشنر کرنل (ر) اعجاز منہاس ، چیف کوآرڈی نیٹر رانا شمشاد حسین نے شرکت کی ، میٹنگ میں تحریک انصاف پنجاب کے ضلعی الیکشن کوآرڈی نیٹرز کے تربیتی سیشن کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لیا گیا، مختلف پہلوؤں اور تجاویز پر بھی غور کیاگیاتاکہ ٹریننگ سیشن کوزیادہ سے زیادہ موثر اور مفید بنایا جا سکے۔