پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا ،سیکرٹری خارجہ نے امریکہ سمیت بڑی طاقتوں کو بھارتی دراندازی سے آگاہ کردیا ہے، پاکستانی سفارتخانوں کو بھی بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 مارچ 2016 20:30

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2016ء) :پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کے ایجنٹ کی بلوچستان سے گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے امریکہ سمیت بڑی طاقتوں کو بھارتی دراندازی سے آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزرات خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کے ایجنٹ کی پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے گرفتاری کا معاملہ عالمی دنیا کے سامنے اٹھایا جائے۔سیکرٹری خارجہ نے امریکہ سمیت بڑی طاقتوں چین،روس،برطانیہ،جرمنی اور فرانس کوبھی پاکستان میں بھارتی دراندازی سے آگاہ کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :