وزیراعظم محمد نواز شریف اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات،دونوں ملکوں کااپنی ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم ، مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے گئے،وزیراعظم نے جشن نوروز پر ایرانی قوم کو مبارکبادپیش کی،پاکستان اور ایران کے درمیان 2سرحدی کراسنگ پوائنٹ بنائے جائیں گے۔وزیراعظم محمد نواز شریف۔۔۔ایرانی صدر کی یوم پاکستان پر حکومت اور عوام کو مبارکباد، پاکستان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے، دونوں ملک دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہیں۔ایرانی صدرحسن روحانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 مارچ 2016 20:30

وزیراعظم محمد نواز شریف اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات،دونوں ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف اور ایرانی صدر حسن روحانی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے،دونوں ملکوں کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم کرتے ہوئے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے۔دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت بھی کی گئی۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں جشن نوروز پر ایرانی قوم کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 2سرحدی کراسنگ پوائنٹ بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے ایرانی قوم صدر روحانی کی قیادت میں ترقی کرے گی۔پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین برسوں میں ایرانی سربراہ سے تیسری ملاقات ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک ایران تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہونگے۔ایرانی معاشی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی گفتگو کی گئی ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے یوم پاکستان پر حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان کے نتائج سے مطمئن ہوں۔

ملاقات میں علاقائی مسائل کے حل پر اتفاق کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کودہشت گردی کے خلاف ملکر کوششیں کرنا ہونگی۔دونوں ملکوں کی سرحدیں محفوظ ہونے سے ہی باہمی فائدہ ہوگا اورترقی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہیں۔حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان عوامی ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جائیگا۔پاکستان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے۔قدرتی وسائل کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔پاک ایران میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔