بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے ، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے قراد داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی
جمعہ 25 مارچ 2016 20:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز ایک قراد داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ۔
(جاری ہے)
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سے را کے افسر کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور اس کے ملک توڑنے کے اعتراف کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف گھناؤنی سازش کر رہا ہے، لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے فوری طور پر بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے،حکومت اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے اور اس پر ایوان میں بحث کرائے۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت طویل عرصے سے بلوچستان اور کراچی میں امن وامان خراب کرنے میں ملوث ہے اور ملک کو غیر مستخکم کرنا چا ہتا ہے۔ یہ بات اب کھل کر ثبوت کے ساتھ سامنے آئی ہے اور اگر پھر بھی نواز حکومت ہمسایہ ملک کے لئے نرم گوشہ رکھے تو یہ پاکستان اور قوم سے غداری ہو گی۔میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ بات اب بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کرنے سے آگے نکل چکی ہے فوری طور پر بھارتی سفیر کو ملک بدر کرتے ہوئے حکومت اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.