بلوچستان سے ’’را‘‘ ایجنٹ کی گرفتاری انتہاء تشویشناک ہے،چودھری نثار

گرفتاری سے پاکستان کے اس موقف کی تائید ہوتی ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، معاملے کی مفصل تفتیش ہونا ابھی باقی ہے ، تفتیش کے سلسلے میں حکومت ایران سے بھی مدد مانگی جائیگی،وزیرداخلہ

جمعہ 25 مارچ 2016 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہاہے کہ بلوچستان سے ’’را‘‘ ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے،گرفتاری سے پاکستان کے اس موقف کی تائید ہوتی ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، معاملے کی مفصل تفتیش ہونا ابھی باقی ہے اور تفتیش کے سلسلے میں حکومت ایران سے بھی مدد مانگی جائیگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ کوئی ملک خطے میں امن اور دوستی کی ہماری کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حساس اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے جنکی کاوشوں سے اس ملک دشمن نیٹ ورک کو توڑا گیا۔چودھری نثارنے کہاکہ اس معاملے کی مفصل تفتیش ہونا ابھی باقی ہے اور تفتیش کے سلسلے میں حکومت ایران سے بھی مدد مانگی جائیگی۔