پاک آسٹریلیا میچ کے بعد اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی کی حمایت میں فلک شگاف نعرے

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 مارچ 2016 20:24

پاک آسٹریلیا میچ کے بعد اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی کی حمایت میں فلک شگاف ..

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) پاک آسٹریلیا میچ کے بعد اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں موہالی میں کھیلے جانے والے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد میدان میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی جب کمنٹیٹرز سے گفتگوکر رہے تھے تو اس دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سے ان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ شاہد آفریدی نے اس موقع پر ان تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تماشائی خصوصی طور پر کشمیر سے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :