لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

جمعہ 25 مارچ 2016 20:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ۔چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ میں صبح آٹھ بجے سے ڈیڑھ بجے تک عدالتی امور نمٹائے جائیں گے جبکہ جمعہ کو ہائیکورٹ میں صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک کام ہوگا ۔

(جاری ہے)

ماتحت عدالتوں میں صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک عدالتی کام ہوگا ۔ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے نئے اوقات کار یکم اپریل سے لاگو ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :