دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 3ارب 20کروڑ سے تجاوز کر گئی ‘ رپورٹ

جمعہ 25 مارچ 2016 20:13

دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 3ارب 20کروڑ سے تجاوز ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء ) دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ انٹر نیٹ یوزر کی تعداد 3 ارب 20 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ورلڈ بینک کی جانب سے 2016 کیلئے جاری ورلڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نائیجیریا اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں عوام کو بجلی اور صاف پانی میسر ہو نا ہو لیکن ان کے پاس موبائل فون موجود ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ترقی پذیز ممالک کی 70 فیصد آبادی موبائل فون رکھنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2005 سے 2015 کے دوران انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تین گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو ایک ارب سے بڑھ کر 2015 کے اختتام تک 3 ارب 20 کروڑ تک جا پہنچی۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعے کاروباری حضرات، عوام اور حکومتیں آج پہلے سے زیادہ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :