آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور ،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 25 مارچ 2016 20:08

راولپنڈی(این اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی لوئس گوٹیئر نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کے دوران فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نے پاکستان کے ساتھ دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بھی زیر غور لائی گئی۔