سعودی عرب میں ایک صحافی کو ٹوئیٹس کرنے پر پانچ برس قید کی سزا، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مذمت

جمعہ 25 مارچ 2016 20:08

لندن/ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) سعودی عرب میں ایک صحافی کو ٹویئٹس کرنے پر پانچ برس قید کی سزاسنادی گئی جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی حکومت ہر شہری کو آزادی اظہاررائے کا حق دے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاکہ سعودی عرب میں ایک صحافی کو ٹوئیٹر پر پیغامات جاری کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ آٹھ برس تک سفری پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی کے مطابق اعلیٰ برنجی پر سعودی حکمرانوں کی تذلیل، عوامی رائے کو بھڑکانے اور سکیورٹی فورسز کو ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی والے صوبے میں لوگوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :