ہرشا بھوگلے نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے یں شکست کی ممکنہ وجہ بتادی

جمعہ 25 مارچ 2016 20:06

ہرشا بھوگلے نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے یں شکست کی ممکنہ ..

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) معروف بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے یں شکست کی ممکنہ وجہ بتادی ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی بلے باز خالد لطیف کی اننگز کے بار ے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہر شا بھوگلے کا کہنا تھا کہ جب آپ کو فی اوور 9.7رنز درکار ہوں اور آپ نمبر 3پر بیٹنگ کے دوران اپنی اننگز کی ایک تہائی گیندوں پر 6.9رنز فی اوور کی رفتار سے سکور کریں تو آپ وہیں اپنی ٹیم کی ہار کا سبب بن جاتے ہیں ۔

یاد رہے کہ نمبر 3پر بلے بازی کرنے آنے والے خالد لطیف نے 41گیندوں پر 46رنز سکور کیے تھے ۔